ودیا بالن بھارتی سنسر بورڈ میں شامل

08:28 PM, 12 Aug, 2017

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور مایہ ناز اداکارہ ودیا بالن بھارتی فلموں کو نمائش کے سرٹیفیکیٹ دینے والے سنسر بورڈ کا حصہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز و سابق چیرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نہلاج پہلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پروڈیوسر پراسون جوشی کو نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کو بھی بورڈ میں شامل کرلیا ہے، جبکہ اداکارہ ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں وہ فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ دیں گے۔
اس موقع پر اداکارہ ودیا بالن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کیلئے ٹوئٹس بھی کیں۔

مزیدخبریں