لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے مشن جی ٹی روڈ کی اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔ وہ اب سے کچھ دیر بعد شاہدرہ میں خطاب کرنے کے بعد داتا دربار جائیں گے تاہم مسلم لیگی رہنماو¿ں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم کا استقبال شاہدرہ میں کریں گے اور اس کے بعد دونوں بھائی داتا دربار حاضری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سابق وزیر اعظم کا استقبال شاہدرہ میں کریں گے جبکہ اس کے بعد دونوں بھائی داتا دربار جائیں گے ، جہاں وہ دربار پر حاضری دیں گے تاہم تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا شہباز شریف سابق وزیر اعظم کے ساتھ اختتامی سیشن میں سٹیج پر بیٹھیں گے اور خطاب کریں گے یا صرف استقبال کے بعد داتا دربار ہی تک ساتھ ہوں گے۔