مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے، ماہرین آبی حیات

07:08 PM, 12 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: ماہرین آبی حیات نے کہاہے کہ مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے ۔یہ انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتاہے۔

ایک ملاقات میں ماہرین نے بتایاکہ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ اگر ایک مہینہ میں 5 بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو خواتین میں بالخصوص اور مردوں میں بالعموم فالج کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ دماغی محنت کرنے والے افراد کیلئے مچھلی کا گوشت انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3 فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی کے گوشت سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہو جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو معتدل رکھتاہے اور یہ کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی ممد و معاون ثابت ہواہے۔

مزیدخبریں