لندن: طبی ماہرین نے کہاہے کہ منرل واٹر کی بوتلیں آپ کے دانت تباہ کررہی ہیں۔
حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے کہا کہ انھوں نے مشہور و معروف برانڈ کے پانی کی بوتلوں پر تحقیق کی ہے ،بعض برانڈز میں تو نقصان پہنچانے والا pH لیول بہت زیادہ تھا اور فلورائڈ کی ناکافی تعداد پائی گئی۔
ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ایسا پانی جس میں زیادہ ایسڈ ہو پینا دانتوں کیلئے خطرناک ہے۔ اگر pHلیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔
ویسے بھی دانت کافی اور کسی قسم کے دیگر مشروب پینے سے خراب ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر ایک گھونٹ پینے کے بعد زیادہ دیر تک یہ مشروب منہ میں رہے تو نقصان بھی زیادہ ہوتا ہے۔
تاہم انکا کہناتھا کہ دانتوں کو پانی پینے سے اتنا زیادہ نقصان نہیں پہنچتا جتنا سوڈا اور کافی پینے سے ہوتا ہے۔