کولمبو: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض رنگ لے آئے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارت کو آئندہ ماہ ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔
ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے درخواست کی تھی کہ بین الاقوامی سطح کے اس ٹورنامنٹ کو بھارت سے کسی دوسرے ایشیائی ملک منتقل کیا جائے۔پی سی بی نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے پاکستان ان مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ بھارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں انڈر19 ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں اس لیے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ٹورنامنٹ کو دوسرے ملک منتقل کرنے پر بات کی جائے گی۔
?
پی سی بی کے اعتراض پر بھارت سے انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی چھین لی گئی
06:11 PM, 12 Aug, 2017