شمالی کوریا کی دھمکی، امریکا, گوام جزیرے کے تحفظ کے لیے تیار

شمالی کوریا کی امریکا کو حملے کی دھمکی کے بعدامریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوام جزیرے کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان زبانی جنگ اور شعلہ انگیز بیانات کے بعدامریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی افواج " گوام" جزیرے کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ یہ اعلان شمالی کوریا کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پیونگ یانگ نے کہا تھا کہ وہ بحر الکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام کی جانب بیسلٹک میزائل داغے گا۔
جغرافیائی طور پر گوام جزیرہ امریکا کی اراضی سے بہت دور واقع ہے۔ اگرچہ رقبے کے لحاظ سے یہ جزیرہ دارالحکومت واشنگٹن سے محض تین گنا ہ بڑا ہے تاہم اس کی عسکری اہمیت بہت زیادہ ہے۔

امریکا اور ہسپانیہ کے درمیان جنگ کے اختتام کے بعد ہسپانیہ اپنی سابقہ سامراجی کالونی سے دست بردار ہوگیا اور 1898ءسے یہ جزیرہ امریکا کے کنٹرول میں ہے۔

گوام میں تقریبا 1.62 لاکھ افراد بستے ہیں جن میں 37% یہاں کے اصلی باشندے ہیں۔ یہاں کے لوگ کئی زبانیں بولتے ہیں جن میں انگریزی ، فلپینی اور یہاں کے اصلی باشندوں کی زبان چامورو سرفہرست ہے۔