وینیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے، امریکا

05:08 PM, 12 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینیزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں عسکری کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وینیزویلا   کی حکومت نے ٹرمپ کے اس بیان کو پاگل پن قرار دیا ہے۔ وینیزویلا میں صدر نکولاس مادورو   کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر   میں امریکا نے وینزویلا   کی حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدر مادورو   ایک آمر ہیں، جو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا  رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینیزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول عسکری مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں