خرطوم : آئندہ اکتوبر میں امریکا اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقوں میں خرطوم کو بھی شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ اکتوبر میں امریکا اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقوں میں خرطوم کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تین عشروں کے بعد امریکا کی شراکت سے کسی عسکری سرگرمی میں سوڈان کو دی گئی یہ پہلی دعوت ہے۔
بین الااقوامی مطابق سوڈانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل عماد الدین مصطفیٰ عدوی نے ’روشن ستارہ‘ کے عنوان سے مصر اور امریکا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی آرمی چیف کو یہ دعوت ایک ایسے وقت میں ملی ہے جب حال ہی میں انہوں نے امریکا کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
سوڈان کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیداروں کے دورہ خرطوم سے بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی درست سمت میں اہم پیش رفت ہے۔
خیال رہے کہ جولائی میں امریکی حکومت نے سوڈان پر انسانی حقوق کی پامالی کےالزام میں عاید کردہ پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا معاملہ مزید تین ماہ کے لیے موخرکردیا تھا۔
امریکا اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقوں میں سوڈان کوبھی دعوت
05:02 PM, 12 Aug, 2017