لاہور: ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے ۔سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیں اور ماہرین غذائیت انہیں حفاظتی خوراک کا نام دیتے ہیں کیونکہ ان میں حیاتین، معدنیات اور ریشے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا استعمال اشد ضروری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سبزیوں کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان میں نشاستہ لحمیات، حیاتین، سی،ای، بی، ڈی اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ معدے کو قوت بخشتے ہیں نظام ہاضمہ کو درست کرتے ہیں اور انتڑیوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔
سبزیاں نہ صرف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سے 150 گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں