ٹی 20 کا موجد میں ہوں، کرس گیل کا دعویٰ

02:14 PM, 12 Aug, 2017

بیسیٹر: ایک انٹر ویو میں مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کے موجد ہیں۔ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں تو انھوں نے خود سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آ رہا ہے اس کا نام کرس گیل ہے وہ بہت ہی ظالم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا مجھے باولر سے ہمدردی محسوس ہو رہی ہے کرس گیل تم لاجواب ہو یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔

یاد رہے کہ گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں