لاہور: نواز شریف کیلئے لگائے جانیوالے اسٹیج کے قریب سے 3 مشکوک شخص گرفتار

01:24 PM, 12 Aug, 2017

لاہور: پولیس نے داتا دربار کے قریب بنائے گئے اسٹیج سے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف آج گوجرانوالہ سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے خطاب کے لیے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔

بیرئیر اور کنٹینرز لگا کر ریلی کے روٹ کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔

پولیس نے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں معمول کا سرچ آپریشن کیا اس دوران اسٹیج کے قریب سے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں