لالہ موسیٰ: نواز شریف کی ریلی میں جاں بحق ہونیوالا لڑکا سپرد خاک

12:59 PM, 12 Aug, 2017

لالہ موسیٰ: مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقت نواز شریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جس کی نماز جنازہ لالہ موسی کے علاقے بہار کالونی گراونڈ میں ادا کی گئی اور اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او گجرات نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کے لیے تیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں