نیہا شرما کو سلمان خان کے شو کے لیے 2کروڑ کی آفر

12:22 PM, 12 Aug, 2017

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے معروف ترین شو "  بگ باس11"کو منظر عام پر لانے کے لیے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی اس سال" بگ باس  11"میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بھی منظر عام پر آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے  مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار نیہا شرما کو "بگ باس11 " کے لیے 2کروڑ کی آفر کی گئی ہےاور امید کی جا رہی ہے کہ اس سال وہ بگ باس میں ضرور جلوہ گر ہو نگیں، تاہم نیہا شرما کی طرف سےنے ان خبروں کو افواہیں قرار دیا جارہاہے ۔
نیہا شرما  نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواؤں نے ان کو پریشان کر دیا ہے ۔ وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی اورنہ ہی کوئی صفائی دینا چا ہتی ہیں۔
انہوں نےاپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھ سے " بگ باس 11 "میں جلوہ گر ہونے کے علاوہ کوئی اور سوال پوچھا جائے ۔

مزیدخبریں