آکسیجن کی سپلائی میں تعطل،اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 30بچے ہلاک

12:06 PM, 12 Aug, 2017

گورکھ پور :بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹوں کے دوران 30بچے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 30بچے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی میں تعطل بچوں کی اموات کاسبب بنی۔مرنے والے بچے سرکاری اسپتال کے3 وارڈوں میں داخل تھے۔اسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی نے واجبات کی ادائیگی نا ہونے کے سبب گزشتہ رات سپلائی روک دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں