حمزہ علی عباسی کا کمسن بچے کی موت پر شدید رد عمل

11:48 AM, 12 Aug, 2017

لاہور:معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ن لیگ کی ریلی میں کمسن بچے کی موت پر شدید رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے نواز شریف کے بیان کی شدید مزحمت کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح گاڑی سے ٹکرا کر گوجرنوالہ میں بچے کی موت ہوئی اسی طرح کی شہادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کو بھی نصیب ہونی چائیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے اپنے گو جرانوالہ خطاب میں کمسن بچے کو جدوجہد کا پہلا شہید کہا تھا۔ حمزہ علی عباسی نے اس بیان کی شدید مخا لفت کرتے ہوئے کہا کہ 12سالہ بچہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا اور کوئی اس کی مدد کو آگے نہ بڑھا اور انتظامیہ کو میڈیا   کوریج سے بھی روک دیا گیا۔
تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے نا معلوم گاڑی کے خلاف کاروائی   کی جائے۔

مزیدخبریں