وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی

11:23 AM, 12 Aug, 2017

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزارقائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زیبر، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی تھے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزار قائد آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیوی کے چاک وچوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں