کیلی فورنیا :کیلی فورنیا کی عدالت کے فیصلے کے بعد شہری حکومت نے مسلم خاتون کو 85ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔مسلمان خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے زبردستی ان کا حجاب اتروادیا تھا۔
کونسل آن امریکی اسلامک ریلیشن نے کرسٹی پاوئل کی جانب سے کیلوفورنیا شہری حکومت پر مقدمہ دائر کیا تھا، پولیس نے درجنوں مرد افسران اور قیدیوں کے سامنے خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا تھا۔پائول کو مئی 2015میں ٹریفک اسٹاپ پر گرفتار کیا گیا تھا اور رات بھر انہیں قید رکھا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں