ورون دھون ”جڑواں 2“ کے ٹریلر سے ناخوش

12:18 AM, 12 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز فلمساز ڈیوڈ دھون ان دنوں اپنے بیٹے اور اداکار ورون دھون کے ہمراہ فلم ”جڑواں 2“ کی ریلیز میں مصروف ہیں، مگر ورون دھون فلم کے ٹریلر سے ناخوش ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور ڈیوڈ دھون فلم کے ایڈیٹ کئے گئے ٹریلر پرخوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ٹریلر کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ایک سبق ہونا چاہیئے اس لئے انہوں نے ٹریلر کو ملتوی کر دیا گیاہے۔
اس حوالے سے ڈیوڈ دھون نے ٹیم کوٹریلر کودوبارہ ایڈیٹ کرنے کے لئے کہا ہے جس میں وہ تمام عناصر موجود ہونے چاہیئں جو لوگوں کو فلم دیکھنے پر مجبور کر دے۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں