اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جن کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور بلاول بھٹو کو پارٹی کی قیادت کے لیے چن لیا گیا ہے۔
دیگر اہم عہدوں پر بھی نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
یہ اندرونی انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جہاں سینٹرل الیکشن کنوینئر فوزیہ حبیب نے انتخابی مراحل کی نگرانی کی۔