راولپنڈی :راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 15 اپریل کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی انتہائی حساس نوعیت کی ہے، اس لیے عدالت میں پیشی کے موقع پر خصوصی گارڈز اور اضافی سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔
عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہونی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔