لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ہاؤس آمد سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔
نیونیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد کارکن ایون فیلڈ کے باہر پہلے سے موجود تھے اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے، جس پر لندن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو پُرامن رہنے کی تلقین کی اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ماحول کو قابو میں رکھا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے حامی بھی بڑی تعداد میں ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم پولیس کی موجودگی نے کسی بڑے تصادم کو روک دیا۔