راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
میچ کا آغاز زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے سے کیا، تاہم کوئٹہ کے بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ فن ایلن اور سعود شکیل نے 88 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ایلن 53 اور سعود شکیل 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ حسن نواز نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گے۔