پانی کے مسئلے کا حل: سیاسی بیانات نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے، عظمیٰ بخاری

پانی کے مسئلے کا حل: سیاسی بیانات نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پانی کے مسئلے پر سیاسی بیانات اور احتجاجی سیاست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین مسئلہ صرف تقریروں یا جلسوں سے نہیں، بلکہ باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ دونوں صوبے بھائی ہیں، اور ان کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ احتجاجی سیاست اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا وطن سے محبت نہیں ہے بلکہ  یہ  مفاد میں نہیں  ہے۔

بلوچستان میں بعض سیاست دانوں کے شدت پسند عناصر سے تعلق پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے خود کو سیاستدان کہلوانے کے اہل نہیں۔

ثقافتی شعبے سے متعلق بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کوشاں ہے، اور اس کا مقصد خاندانی تفریح کو فروغ دینا ہے۔