راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔
دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔ یہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رات 8 بجے شروع ہوگا، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔
پی ایس ایل 10 کے دلچسپ مرحلے میں ہر میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے، اور ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔