طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری، ایک دن میں 4,900 سے زائد افراد افغانستان روانہ

طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری، ایک دن میں 4,900 سے زائد افراد افغانستان روانہ

طورخم: پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے 2,433 غیر قانونی مقیم افراد جبکہ 2,475 افغان کارڈ ہولڈرز اپنے وطن واپس چلے گئے۔

حکام کے مطابق ان افراد کی بڑی تعداد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مقیم تھی، جن میں سے 90 فیصد سے زائد کی رجسٹریشن اسی صوبے میں کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری پالیسی کے تحت مرحلہ وار انخلا کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

طورخم بارڈر پر واپسی کے اس عمل کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ عمل کو پرامن اور شفاف طریقے سے انجام دیا جا سکے۔