اسلام آباد میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے شروع ہوگا، شرکاء کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا اعلان

02:54 PM, 12 Apr, 2025

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلا 3 روزہ کنونشن 13 اپریل سے اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

وزارتِ اوورسیز کے مطابق اس کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطے کو مؤثر بنانا، ان کے مسائل سننا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں حکومتی پالیسیوں کو بہتر بنانا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایئرپورٹس پر استقبال، خصوصی بینرز، اور مکمل پروٹوکول سمیت متعدد انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس کنونشن کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے معلوماتی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ان تقریبات کو اعلیٰ سطح پر منظم کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو وطن سے جڑے رہنے کا احساس دلایا جا سکے۔

مزیدخبریں