حضرت شاہ حسین کے عرس کی تقریبات کا آغاز، دربار کے ارد گرد روایتی پکوانوں کے سٹالز کی رونق

02:24 PM, 12 Apr, 2025

لاہور : لاہور کے مشہور دربار حضرت شاہ حسین المعروف مادھولال حسین کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے دوران دربار کے گردو نواح میں خوبصورت سٹالز سجائے گئے ہیں۔ ان سٹالز پر روایتی میٹھے پکوان، کھانے پینے کی اشیاء اور رنگین کھلونے دسترس میں ہیں، جو زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کر رہے ہیں۔

دربار کی زیارت کے لیے آنے والے ہزاروں زائرین اس موقع پر نہ صرف روحانی سکون حاصل کرتے ہیں بلکہ ان سٹالز پر خریداری کرتے ہوئے عید کی خوشیوں کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔ میٹھے پکوان جیسے گلاب جامن، رس گلہ، لڈو، چھالیہ اور دیگر مخصوص پکوانوں کے ساتھ ساتھ، کھلونوں کے رنگین سٹالز نے بازار کو ایک خاص رنگ دیا ہے۔ زائرین، خصوصاً بچے، ان کھلونوں میں گم ہو جاتے ہیں اور خریداری کرتے ہوئے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں