لاہور:لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ عثمان گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
نمائندہ نیوز کے مطابق، یہ حادثہ گنج بازار کے قریب پیش آیا، جہاں بچہ کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ بچے کی گمشدگی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور گٹر کے مین ہول سے بچی کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ بچہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔
عثمان کے والدین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے شہر بھر میں مین ہولز کو مناسب طریقے سے ڈھانپنے اور سڑکوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش نکالی اور پولیس کو بھی اطلاع دی تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
اس واقعے کے بعد مقامی افراد نے بھی مین ہولز کے کھلے رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی اور بچے کی جان کا ضیاع نہ ہو۔