کراچی میں 4 سالہ عفان ٹینکر کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا

01:52 PM, 12 Apr, 2025

کراچی : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آنے والا واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو آشکار کر گیا ہے کہ شہر میں نہ صرف سڑکیں بلکہ کھیل کے میدان بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ عابدآباد میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ عفان ایک بے قابو واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹینکر کو ڈرائیور کے بجائے کنڈیکٹر چلا رہا تھا، جو بغیر کسی نگرانی یا حفاظتی اقدامات کے پلے گراؤنڈ میں داخل ہوا اور معصوم بچے کو کچل کر فرار ہو گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گراؤنڈ میں اکثر بھاری گاڑیاں پانی بھرنے یا دیگر مقاصد کے لیے آتی رہتی ہیں، لیکن متعلقہ انتظامیہ نے کبھی کوئی حفاظتی باڑ یا انتباہی نشان نہیں لگایا۔
یہ واقعہ مقامی حکومت، ٹریفک پولیس، اور بلدیاتی اداروں کی غفلت اور بے حسی کا نتیجہ ہے۔اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں