اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی، پشاور، خوشاب، ہری پور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ کئی علاقوں میں عمارتیں لرزتی رہیں 

ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور زلزلے کے بعد کی ممکنہ جھٹکوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔