کراچی:ملک بھر میں موسم گرم سے گرم تر ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 14 اپریل سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔
پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق پنجاب، خاص طور پر لاہور سمیت بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ رات کے وقت بھی موسم گرم رہے گا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ضلعی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے گرد آلود ہوائیں اور طوفان بھی آ سکتے ہیں۔
ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ موبائل ہیلتھ ٹیمیں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی مدد کے لیے تیار رہیں گی۔