لاہور: پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعےکی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولنگر سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے ۔
بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے اور پنجاب حکومت نے اس واقعے کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کے ساتھ دیگر سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے ۔ مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔