عید پر بھی اسرائیلی بربریت جاری رہی، شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے متجاوز کرگئی

10:23 PM, 12 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ:  عیدا لفطر  کے  تینوں روز فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا بازار گرم رہا۔ غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملے بدستور جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق   شہداء کی مجموعی تعداد 33ہزار 634 جبکہ 76ہزار 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے موقع پر بھی اسرائیلی بربریت جاری رہی، اسرائیلی فورسز نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کئے جس سے شہداء کی مجموعی تعداد 33ہزار 634 ہوگئی۔اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کی رپورٹ کی توثیق کردی جس کے مطابق غزہ کے 23 لاکھ فلسطینیوں میں سے 70 فیصد غذائی قلت سے نبردآزما ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا ہوا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے ، 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں