بہاولنگر واقعہ افسوسناک، مشترکہ انکوائری کی جائے گی: آئی ایس پی آر

 بہاولنگر واقعہ افسوسناک، مشترکہ انکوائری کی جائے گی: آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے بہاولنگر واقعہ پر بیان جاری کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج  اور  پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور  پر حل کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ معاملہ حل ہونےکے باوجود مخصوص مقاصدکے حامل بعض دھڑوں  نے  ریاستی اداروں  اور  سرکاری محکموں کے  درمیان تقسیم  پیدا کرنےکے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔

سکیورٹی اور  پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعےکی مشترکہ انکوائری کرے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی اور  اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔ مشترکہ انکوائری  سے ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکےگا۔

مصنف کے بارے میں