وزیر خزانہ کی دورہ امریکہ سے قبل وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

08:24 PM, 12 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکہ سے قبل ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکہ کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کی۔

مزیدخبریں