طلبا کے لیے خوشخبری ،پنجاب میں   20  ہزار  موٹر  سائیکلوں کی فراہمی کے  پروجیکٹ کا  آغاز

08:07 PM, 12 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:طلبا کو آسان اقساط پر بائیکوں کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن شروع  ہوگئی ہے، طلبا کو بلاسود بائیکس دینے کے لیے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرےگی۔"چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس" پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔


20ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور بائیک کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائیں گی ۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔

مزیدخبریں