جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردئے گئے

04:19 PM, 12 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:جسٹس اشتیاق ابراہیم کو  قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔ محکمہ قانون نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیےکے مطابق صدر نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کر دیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلف لینے کے بعد جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں