عید کے تیسرے روز  شہریوں  کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا

03:45 PM, 12 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عید کے تیسرے روز  شہریوں  کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سہولت مراکز میں تعینات عملہ سیاحوں کو آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل،ٹریفک پولیس ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔

مری میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی انتظامیہ کو سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 انتظامیہ کاکہنا ہےکہ مری میں اگلے 3 دن بارش ہے، سیاح موسمیاتی صورتحال کے مطابق پلان ترتیب دیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکار فرائض کی ادائیگی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سیاح ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

مزیدخبریں