پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے۔ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہئیں، سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے، پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازعہ ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا،مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں،الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں