واشنگٹن: امریکہ نے دنیا میں غزہ کی صورتحال پر بڑھتی ہوئی نفرت کو تشویشناک قرار دیدیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔
دو ریاستی حل ہی آگےبڑھنے کا راستہ ہے ، جانتا ہوں یہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔مسئلہ حل نہ ہوا تو اسرائیل کے سکیورٹی خدشات 7اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے ۔ہم تنازعہ کو جلد ازجلد ختم کرنے، پائیداد حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ موجود ہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔تمام فریقوں کے مفاد میں ہے کہ تنازعہ کا خاتمہ ہو ۔مسئلے کاحل مسلمانوں ، یہودیوں ، عیسائیوں ، خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے ۔
پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جب تنازعہ پر دونوں طرف کا غیر انسانی رویہ دیکھتے ہیں تو ایک لائسنس مل جاتا ہے ۔ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ۔