شہریوں نے عید کے تیسرے روز لمبی چھٹیاں انجوئے کرنے کیلئے مری، گلیات کا رخ کر لیا

شہریوں نے عید کے تیسرے روز لمبی چھٹیاں انجوئے کرنے کیلئے مری، گلیات کا رخ کر لیا

عیدالفطر کے آج تیسرے روز بھی دعوتوں اور گھومنے پھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے عید کے تیسرے روزعید کی لمبی چھٹیاں انجوئے کرنے کیلئے مری، گلیات کا رخ کر لیا۔

عید کا پہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد شہریوں نے دوسرے اور تیسرے روزکو بھرپور انداز میں منانے کیلئے گھومنے پھرنے کا پلان بنا لیا ہے۔

عیدالفطر کے تیسرے روز مری اور گلیات میں سیاحوں کی بڑی تعداد  میں  آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق   مری میں 5539 گاڑیوں کی انٹری ہوئی جبکہ 2311 گاڑیوں نے ایگزٹ کیا، مری اور گردونواح میں تمام رابطہ سڑکیں بحال ہیں ،ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے تندہی سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم ابر آلود اوربارش متوقع ہے، مری اور گلیات کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہے،ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے تندہی سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے تندہی سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں،مری اور گردونواح میں تمام رابطہ سڑکیں بحال ہیں.

مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے عید سیزن میں سیاحوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کیلئے  24 گھنٹے سرگرم ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کیلئے ہدایت جاری کی کہ  سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھیں،دوران سفر احتیاط کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن1129 پر رابطہ کریں۔



مصنف کے بارے میں