8 رکنی بینچ بنا کر بددیانتی کی گئی ، آئندہ 5،6 دن اہم ہیں، چیف جسٹس اور حکومت کی لڑائی بڑھی تو مارشل لگ جائے گا: عرفان قادر 

8 رکنی بینچ بنا کر بددیانتی کی گئی ، آئندہ 5،6 دن اہم ہیں، چیف جسٹس اور حکومت کی لڑائی بڑھی تو مارشل لگ جائے گا: عرفان قادر 
سورس: File

اسلام آباد : سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بل پر 8 رکنی لارجر بینچ بنا کر چیف جسٹس عمر عطا بندیال مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس اور حکومت میں لڑائی بڑھی تو آئندہ 5،6 دن اہم ہیں۔ مارشل لا لگنے کا خطرہ ہے کیونکہ خلا تو کسی نے پر کرنا ہی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ کا فیصلہ ہے کہ قانونی سازی کو معطل نہیں کیا جا سکتا ہے یہ 8 رکنی بینچ غیر قانونی ہے۔ ابھی جو قانون بنا ہی نہیں اس پر آپ نے بینچ بنا دیا یہ مس کنڈکٹ ہے۔ 

عرفان قادر نے مزید کہا کہ اگر چیف جسٹس نے بینچ بنانا ہی تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ تین ججز دوسری طرف کے لیتے اور تین جج اپنی طرف کے لیتے۔ سماعت کے دوران بحث ہوتی تو کوئی نتیجہ نکلنا تھا۔ 

عرفان قادر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سٹیٹ بینک کے گورنر اور سیکرٹری خزانہ کو طلب نہیں کرسکتا ۔ جب فیصلہ 4/3 سے ہوچکا ہے تو پھر یہ کارروائی نہیں بنتی ۔ چیف جسٹس بضد ہیں کہ فیصلہ وہی ہوگا جو میں چاہوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں