الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے کیلئے 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم 

06:36 PM, 12 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی کی مشاورت سے الیکشن کمیشن کومزید بااختیار بنانے کے لئے دس رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ 

کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ترامیم کا جائزہ لےگی ۔ چیئرمین سینیٹ اور  سپیکر، قومی اسمبلی کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی الیکشنز ایکٹ 2017 میں تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ کمیٹی میں سینیٹرعلی ظفر،کامران مرتضیٰ،تاج حیدراورسینیٹر دلاور خان شامل ہیں ۔ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ سید نوید قمر،محسن رانجھا،انجینئر صابر حسین قائم خانی اوروزیر قانون و انصاف،وزیر پارلیمانی امور بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔

 کمیٹی پہلے اجلاس کے دوران  ٹی او آرز کا مسودہ تیار کرے گی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 اپریل کو ہو گا،دس روز میں رپورٹ پیش ہو گی ۔ کمیٹی کو انتظامی امور کے لیے خصوصی کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگا ۔ ممبران کےٹی اے ڈی اے اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق دیگر معاملات کمیٹی خود طے کرے گی۔

مزیدخبریں