اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے اپنی ہی پارٹی کے 2 رہنماؤں شہزاد اکبر اور خسرو بختیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اور خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے وہ ہمارے ساتھ سے ہٹ گئے ہیں ۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسے افراد کو ٹکٹ نہ دیں۔یہ بھی کہنا ہے کہ اب ایسے افراد کو اپنی صفوں میں شامل نہیں کریں گے۔