نیویارک:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بارہ لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کر کےبااثر ترین عالمی شخصیت کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
امریکی جریدے (ٹائم ) کے مطابق عالمی بااثر شخصیات کے انتخابات کےلئے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارشاہ رخ نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر رواں سال کی بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔شاہ رخ خان نے بااثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کےلئے اسٹارفٹ بالر لائنل میسی ،ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز،برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔
ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے بارہ لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔شاہ رخ خان نے اب تک سو سے زائد فلموں میں کا م کرچکے ہیں ۔
بااثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے ،ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔برطانوی شہزادہ ہیری ،ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹبالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔