سپیکر پنجاب اسمبلی کا نگران وزیراعلی سے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار

02:42 PM, 12 Apr, 2023

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سردارسبطین خان  نے نگران حکومت کے وزیراعلی کے نام خط۔ لکھ دیاہے۔

خط میں کہا گیا کہ پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہےجوبالکل ناانصافی ہے ،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں کیسز دائرکئے جارہے ہیں ۔


 سردارسبطین خان نے خط میں مزید کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسا کہیں نہیں ہو تا کہ حکومت اپنی ہی عوام کےخلاف مقدمے درج کرے۔نگران حکومت کوغیر جانبدارہونا چاہیے۔پی ٹی  آئی کارکنوں کا سیاسی استحصال کیا جارہے ۔ کیا آپ کی نگران حکومت پی ڈی ایم حکومت کی توسیع ہے۔


 خط میں مزید کہاگیا کہ نگران حکومت بیوروکریسی کی تبدیلیاں غیر قانونی طور پر کررہی ہے،میری ایجنسیوں سے التماس ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا سیاسی استحصال کرنے سے بازرہے ۔

مزیدخبریں