ایم کیو ایم کے چار پانچ وزیر بک بھی جائیں تو فرق نہیں پڑتا :فوادچودھری

ایم کیو ایم کے چار پانچ وزیر بک بھی جائیں تو فرق نہیں پڑتا :فوادچودھری

لاہور:  پی  ٹی اآئی کے رہنما فواد چودھری نے میدڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ الیکشن کمشن مسلم لیگ (ن) کے فنڈنگ معالات کو چھپانا چارہا ہے ۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیس کہاں گئے ۔توشہ خانے کارکارڈ  بھی  سامنے نہیں لایا جارہاہے۔


فوادچودھری نے کہاکہ ،شریف اور زرداری فیملی نے آٹھ اور دس کروڈ کی مفت میں گاڑیا ں لیں وہ کسی کو نظر نہیں آرہا ہے ۔ مسلم لیگ نے ایک ارب روپے میڈیا کمپین پر خرچ کئے وہ کہاں سے آئے ۔کیا الیکشن کمشن کو صرف  تحریک انصاف کے فنڈ سے مسلہ ہے ۔انتخابات کےلئے سیکرٹری دفاع نے  سیکورٹی نہ دی تو ان کےخلاف کارروائی ہو گی۔سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی گئی تو وزیراعظم اور اسکی کابینہ نااہل ہو جائے گی۔

 پی   ٹی آئی کے رہنما نے کہا ۔۔نئی مردم شماری ایم کیو ایم کے کہنے پر ہو رہی ہے جس پر پنتالیس ارب خرچ ہوئے۔حیدر آباد اور کراچی کے مردم شماری میں صرف سنتیس لاکھ کا فرق رہ گیا ہے ۔نئی مردم شماری پر گئے تو دو سیٹیں کم ہو جائیں گئ ۔ایم کیو ایم کے چار پانچ وزیر فروخت بھی ہوجائیں تو فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں ہیں جو عدالتی فیصلے کو تسلیم نہ کریں۔اگر عدالت کے حکم پر عمل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک پرپولیس پتھراو کےخلاف درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت  کےلئے منظور کر لیا   ہے