معردف پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ،4سالہ پابندی لگنے کا امکان

11:31 PM, 12 Apr, 2022

لاہور:معروف پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس کھلاڑی پر 4 سالہ پابندی لگ سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اولمپین طلحہٰ طالب پرچارسالہ پابندی لگنےکاامکان ہے ،کیونکہ پاکستانی ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں ، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کامن ویلتھ گیمز سمیت اولمپکس میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اولمپکس کے بعد طلحہ طالب کے دو ٹیسٹ لیے گئے تھے، ان کا ایک ٹیسٹ پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا، ان کے سیمپلز میں  ممنوعہ ادویات کے ذرات پائےگئےہیں ۔

دوسری جانب طالحہ طالب کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ممنوعہ دوائیں استعمال نہیں کیں۔

مزیدخبریں