لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کے بعد اب چیئرمین پی سی بی کی بھی تبدیلی کی خبریں زیر گرد ش ہیں جس کے مطابق ایک دفعہ پھر نجم سیٹھی اس عہدے پر فائز کیے جانے کے واضح امکانات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ مستقبل کے حوالے سے صلاح مشوروں میں مصروف ہیں،ایک دوروز میں وہ فیوچرپلان کےبارےمیں اعلان کرسکتےہیں ،رمیزراجہ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بورڈآف گورنرزمیں نامزدکیاتھا جس کےبعدانہیں چیئرمین منتخب کیاگیا۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ایک بارپھربورڈ کی سربراہی کےلیے امیدوارہیں۔