جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی کاروائی ،وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا 

10:00 PM, 12 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا وطن کے دفاع میںشہید ہونے والے قوم کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

سرکاری  اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم نے کہا کہ  دہشت گردوں سے لڑتے اور مادر وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے قوم کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان کو ان کی عظیم قربانی پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کاثبوت ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

مزیدخبریں